ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کے لیے تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع تحریک التواء تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کی جانب سے جمع کرائی گئی

ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کے لیے تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع

تحریک التواء تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کی جانب سے جمع کرائی گئی

پنجاب میں ایس اینڈ جی۔اے۔ڈی سول سیکرٹریٹ سمیت مختلف محکمہ جات میں ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ پر ملازمین رکھے جاتے ہیں۔متن

ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کے سالہاسال کنٹریکٹ آگے چلائے جاتے ہیں۔متن

اور تین ماہ بعد نئے آرڈرز کئے جاتے ہیں لیکن انہیں ریگولر نہیں کیا جاتا ۔متن

جبکہ ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کے سر پر ہمیشہ ملازمت سے فارغ ہونے کی تلوار لٹکی رہتی ہے۔متن

اسی طرح کئی ملازمین کو آئندہ ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ کے آرڈرز کروانے کے لئے رشوت دینا پڑتی ہےمتن

اور کئی گھوسٹ یا غیر حاضر رہنے والے ملازمین کی تنخواہ جزوی یا کلی طور پر ان کے آفیسرز لیتے ہیں۔ متن

ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ کی اسامیاں ان کے محکمہ جات کی طرف سے ضرورت و اہمیت کے پیش نظر منظور کرائی جاتی ہیں۔متن

ان اسامیوں میں زیادہ تعداد درجہ چہارم کی ہے۔متن

ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ پر تعینات ہونے والے ملازمین سالہاسال اپنے آرڈرز میں توسیع کرانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔متن

اور اوورایج بھی ہو جاتے ہیں لیکن انہیں ریگولر نہیں کیا جا تا۔ متن

ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کا کہنا ہے کہ ہم بھی ریگولر ملازمین کی طرح اپنے فرائض پورے کرتے ہیں ۔متن

لیکن ہماری تنخواہوں میں کٹوتی، آفیسرز کے نازاض ہونے کے ساتھ ملازمت سے برخاست کئے جانے کا خطرہ ہر وقت موجود رہتا ہے۔ متن

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے بھی ماں باپ، بہن بھائی اور بچے ہیں اور ہمیں بھی مہنگائی کے ساتھ تمام معاشی اور سماجی مسائل کا سامنا ہے ۔متن

لیکن ہمارے ساتھ سابقہ دور حکومت میں بھی سوتیلوں جیسا سلوک کیا جاتا رہا ہے۔متن

اگر ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کر دیا جائے تو گھوسٹ ملازمین اور کرپشن ختم ہو گی۔متن

اور ملازمین اپنی ڈیوٹی بھی بہتر اور بااحسن طریقے سے ادا کریں گے۔متن

پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے کہ ہم لاکھوں کی تعداد میں روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔ متن

صوبہ پنجاب میں ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین ہزاروں کی تعداد میں ہیں ۔متن

انہیں ریگولر کر کے ہم اپنے وعدے کی تکمیل کی طرف پہلا قدم بڑھا سکتے ہیں۔ متن

ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین سالہاسال ملازمت کرنے کے باوجود ریگولر نہ ہونے کے وجہ سےخوف، پریشانی اور اضطراب میں مبتلا ہیں ۔متن


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں