جھنگ آفیسران کی کھلی کچہری ۔رپورٹ عرفان حیدر

محکمہ سوشل ویلفیئرو بیت المال پنجاب کے زیراہتمام کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے حوالے سے صنعت زار میںسیمینار منعقد ہوا۔ سمینار کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو واحد ارجمند ضیاءنے کی۔ سیمینار میں محکمہ ماحولیات، لیبر، کوآپریٹیو، ڈیزاسٹرمنیجمنٹ، ریسکیو سمیت سماجی تنظیموں کے نمائندگان اور خواتین نے کثیر تعداد میں شریک تھی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو واحد ارجمند ضیاءکلین اینڈ گرین پنجاب مہم کی کامیابی میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا کردار اہمیت کا حامل ہے سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر ماحول کو خوبصورت اور خوش گوار بنانے کے لیے سب کو جذبے کے ساتھ کام کرنا ہوگا تاکہ ہمارا معاشرہ بیماریوں سے پاک ہو اور شہریوں کو ایک بہترین ماحول میسر ہو انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت ضلع بھر میں شاہراو ¿ں چوکوں اور خالی میدانوں میں شجرکاری بھرپوراندازمیں کی جا رہی ہے کل کو یہی درخت ہمارے ماحول کے لئے بہت مفید ثابت ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہماری خواتین بہت باہمت ہیں ان کو بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور اس حوالے سے اپنے گھروں میں بچوں کو بھی ترغیب دیں۔اس موقع پر شجرکاری مہم کے حوالہ سے پودا لگایا اور نمائشی سٹال کا بھی معائنہ کیا قبل ازیں محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیراہتمام آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو واحد ارجمند ضیاءنے کی جبکہ واک میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل، چیئرمین بیت المال کمیٹی ریاض عشرت بھٹی ،ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ کوآرڈینیٹر سعید چشتی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر راو ¿ شکیل احمد، ممبر ڈی سی سی ریاض نول ،ڈاکٹر اشفاق احمد اسد،منیجر صنعت زار فاروق بٹ سمیت دیگر سماجی شخصیات اور متعلقہ محکموں کے سربراہان شریک تھے۔بعداں ازاںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو واحد ارجمند ضیاءنے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل کے ہمراہ دارالامان کا بھی وزٹ کیا اور وہاں مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور وہاں مقیم خواتین کے مسائل سنے اور ان کو حل کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

جھنگ(    ) وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو واحد ارجمند ضیاءنے ڈپٹی کمشنر آفس میں کھلی کچہری لگائی۔کھلی کچہری میں سائلین نے اپنے مسائل کے حوالے سے درخواستیں پیش کیں ۔ا س مو قع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو واحد ارجمند ضیاءنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کرنے کے لئے کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے جن میں عوام بلا جھجک آکر اپنے مسائل سے آگاہ کرسکتے ہیںکھلی کچہری میں تمام محکموں کے افسران بھی موقع پر موجو د ہو تے ہیں اور مسائل کے فوری حل کے لئے ہدایات جاری کردی جاتی ہیں۔دودن کے اندر مسئلہ کوحل کر کے سائل کو آگاہ کیا جا تا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں صحت ، تعلیم، مال ، واپڈا، پولیس ، زراعت ، لائیو سٹاک ، جائیداد کے تنازعہ سمیت مختلف نوعیت کی درخواستوں پرعمل درآمد کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ان کے فوری حل کےلئے رپورٹ پیش کریں تاکہ موقع پر داد رسی کی جا سکے اور کہا کہ ہمارا مقصد عوام کی خدمت کر نا اور ان کے مسائل کو بغیر کسی روکاٹ کے فوری حل کر نا ہے۔کھلی کچہری میںتمام محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
پریس ریلیز
جھنگ(    ) ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں دفتر تعلقات عامہ کے سینئر کلرک عابد رشید کے بڑے بھائی سٹینو گرافر سیشن کورٹ شاہد رشید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ مرحوم کیلئے جنت الفردوس اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی، اجلاس میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر راو ¿ شکیل، آغا علی فوٹوگرافر، محمد الیاس، محمد ضیاءاو ر شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں