یوم پاکستان کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد ۔رپورٹ عنصرعباس

جھنگ (عنصر عباس اہم نیوز) امجد جاوید سلیمی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جھنگ میں یوم پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کاانعقادکیا گیا، جس میں ڈی پی او جھنگ عطاء الرحمان ،ڈی سی جھنگ حافظ شوکت علی ، میڈم رشیدا ایڈیشنل SP جھنگ،فاروق سلطان SDPO صدر سرکل ، محمد طاہر DSP انوسٹی گیشن ، بہلول واصل PRO، غلام مصطفیSHO کوتوالی ، محمد اسلم ریزرو انسپکٹر ، شوکت علی لائنز آفیسر ، پولیس افسران ، سول سوسائٹی اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جھنگ اور ڈی سی جھنگ کے پولیس لائنز پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ، جھنگ پولیس کے چاق وچوبنددستوں نے معزز مہمانان گرامی کو سلامی پیش کی ۔ ڈی پی او جھنگ او ر ڈی سی جھنگ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کے بلندی درجات کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا جس کے بعد نعت رسول مقبولﷺ پیش کی گئی۔ ڈی پی او جھنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہی کے دن 23 مارچ 1940 ء کو قیام پاکستان کا تصور پیش کیا گیا ، تحریک پاکستان کے رہنماؤں اور ہمارے بزرگوں کی انتھک کوششوں سے اس تصور کو عملی جامہ پہنایا جس کے نتیجے میں 14 اگست 1947 ء کو پاکستان معرض وجود میں آیااور ہم اپنے الگ آزاد ملک میں رہ کر سکون سے زندگی گزار رہے ہیں ، اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس نعمت کا خیال رکھیں ۔ ہمیں اپنے ملک و قوم کے لئے اچھے کام کرنے چاہئیں ، ہمیں ایسے کام کرنے چاہئیں جو لوگوں کے لئے مفید ہوں ، بلحاظ پولیس آفیسر ہمارا یہ حق بنتا ہے کہ ہم اپنی اپنی ڈیوٹی کو پوری ذمہ داری اور احسن طریقے سے سرانجام دیں ، ہمیں تمام فیصلے میرٹ پر کرنے چاہئیں جس سے لوگوں کو ان کا حق ملے ، انصاف کا بول بالا ہو، کرائم کنٹرول ہو اور شہریوں میں اس بات کا احساس پیدا ہو کہ پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لئے بہترین اقدامات کر رہی ہے اور کرائم کنٹرول میں بہتری آ رہی ہے ۔ پروگرام کے آخر میں پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور تمام شرکاء کی چائے و دیگر لوازمات سے تواضع کی گئی ۔

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں